سال کا بدترین سیلاب 27 افراد ہلاک، 70 ہزار بے گھر

کوالا لمپور(آن لائن ) ملائیشیا میں یہ سال کا بدترین سیلاب ثابت ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی جب کہ 70 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ رہائشی علاقوں میں پانی بھر گیا اور شہری گھر بار چھوڑ کر اسکولوں کی چھتوں اور بلند عمارتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔امدادی کاموں میں مدد کے لیے فوج نے بھی کمر کس لی ہے اور چھوٹی کشتیوں کے ذریعے متاثرین میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں سلینگور ریاست میں ہوئیں جہاں 20 افراد ہلاک ہوئے۔ ریسکیو ٹیم کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے جنوبی اور مغربی 6 ریاستوں میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں سے ڈیم ٹوٹنے اور طغیانی کے باعث سمندر کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے پیدا ہونے والے سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔