حکومت کا عوام کو مزید بجلی کے جھٹکے دینے کا پروگرام ،فی یونٹ 5.87 روپے اضافہ

اسلام آباد ( آن لائن ) نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر ستمبر 2021کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 3روپے75پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے چکا ہے جبکہ اکتوبر کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 1روپے 8پیسے تک مہنگی کرنے کی درخواست کی سماعت بھی مکمل ہو چکی ہے، اب کے الیکٹرک نے نومبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 32 پیسے مہنگی کرنے کیلئے درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔کراچی شہریوں کےلیے بجلی مذید مہنگی ہونے کا امکان ہے،