مرتضیٰ وہاب کی معافی سپریم کورٹ نے قبول کرلی

کراچی ( آن لائن ) مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عدالت کچھ اور چیز سوچتی ہے تو میں احترام کروں گا، سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا صدق دل سے قبول کریں گے، جارحانہ رویہ ہوتا تو معافی مانگ لیتا ہوں ،ایسی کوئی بات نہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کو ہٹائے جانے کے حکم کے بعد عدالت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو معاف کردیا۔ گٹر باغیچہ اراضی کیس میں کچھ دیر قبل عہدے سے برطرف کیے جانے والے ایڈ منسٹریٹر کراچی کو عدالت نے دوبارہ بحال کردیا۔اے جی سندھ نے عدالت کویقین دلایا کہ اب یہ بطور ایڈمنسٹریٹرکراچی کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے گٹر باغیچہ کیس کی سماعت کی۔