یوکرین معاملہ، روس کا امریکا سے تعلقات منقطع کرنے کا منصوبہ

ماسکو(آن لائن ) امریکی صدرجوبائیڈن سے 50 منٹ طویل فون کال میں روسی صدرنے یوکرین پرپابندیاں لگانے پرامریکا سے باہمی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی۔ روسی صدرکا کہنا تھا کہ یوکرین پرپابندیاں سنگین غلطی ہوگی امریکا ایسا کرنے سے باز رہے۔ امریکا اورروس کے درمیان یوکرین کے مسئلے پرکشیدگی پائی جاتی ہے۔امریکی صدرجوبائیڈن نے روس پر کشیدگی میں کمی کرنے پرزوردیا۔ صدرجوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اگرروس نے یوکرین میں مزید مداخلت کی تو مغربی ممالک فیصلہ کن جواب دیں گے۔