اسلام آباد :مسافر سے ایئرپورٹ کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

اسلام آباد(آن لائن ) اے این ایف حکام نے بتایا کہ سوات کا رہائشی تازہ خان نامی مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 9753 سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جارہا تھا، مسافر کی تلاشی لی گئی تو اس کے سوٹ کیس سے ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم کو حراست میں لے کر اے این ایف تھانہ منتقل کردیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ملزم سے برآمد ہونے والی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے ہے۔