جامعہ کراچی خود کش حملہ:بمبار خاتون شاری بلوچ کے گھر پر چھاپہ

جامعہ کراچی خودکش حملے کی تفتیش میں سکیورٹی اداروں کو بڑی کامیابی ملی ہے ۔ سکیورٹی اداروں نے خود کش بمبارشاری بلوچ کے گھر کا سراغ لگا لیا ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے اسکیم13 میں رہائشی سوسائٹی میں کارروائی کے دوران خودکش بمبار شاری بلوچ کے والد کے گھر پر چھاپہ مار ۔ گھر سے لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں ۔سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاری بلوچ 7 بہن بھائی ہیں جبکہ ایک بہن پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کا شوہر جناح اسپتال کے قریب ہوٹل میں مقیم تھا جو کہ واقعے کے چند دن قبل سے بچوں سمیت غائب ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں آمدو رفت کے لیے سرکاری گاڑی کا استعمال کیا گیا۔ پولیس نے خود کش بمبار کو لے کر آنے والے رکشہ ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک سہولت کار کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔