اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,764FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی گرفتاری، پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 مئی تک ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی میرا اختیار ہے ۔ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے شریفوں کا چہرہ دکھایا ہے، شریفوں کاچہرہ قوم کا سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتطامیہ شریفوں کی آلہ کار بنی ہوئی ہے۔ان کے خلاف پولیس کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ یا د رہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آج پنجاب اسمبلی میں رائے شماری کی جانی تھی لیکن ا سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی گرفتاری کے بعد اجلاس ملتوی کردیا۔