نواز شریف کو سمجھایا ہے ،اصلاحات کے بعد ہی الیکشن ہوں گے، آصف زرداری

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات نواز شریف سے تفصیلی بات کی ہے۔انہیں سمجھایا کہ جیسے ہی اصلاحات ہوں گی الیکشن کروائے جائیں ۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ جب کہتا تھا کہ دھاندلی کی حکومت ہے دوبارہ الیکشن کرائے جائیں تب کوئی نہیں سنتا تھا ۔ انتخابی اصلاحات کے بعد ہی الیکشن میں جایا جائے گا۔ یہ الیکشن میں جا کر کیاکریں گے۔اپنے 4 سال میں انھوں نے کیا کر لیا۔ جلدی انتخابات کرا کر یہ کیا کر لیں گے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے اب حکومت بنا لی ہے تو یہ کہ رہے ہیں کہ جلدی الیکشن کرائے جائیں ۔ ہم نے کب کہا الیکشن نہیں کرانے۔

آصف زرداری کاکہنا تھا کہ نئی حکومت کوحالات کنٹرول کرنے کے لیے تھوڑا وقت لگے گا۔ اسٹاک مارکیٹ بھی اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی ۔ ہم نے بھی مشرف کے بعد ملک کو مشکلات سے بچایا ۔ابھی بہت کام کرنا ہے غریبوں کے ٹھنڈے پڑے چولہے بھی جلانے ہیں ۔