بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 34 افراد ہلاک

بھارتی ریاست بیہار اس وقت شدید طوفان اور بارشوں کی زد میں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 34 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارت میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بیہار میں آنے والے طوفان سے 16اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔
طوفانی آندھی سے درجنوں مکانات تباہ جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ۔مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے 34 افراد ہلاک ہو گئے۔

بیہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 4،4لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے حکام کو فصلوں اور مکانات کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد متاثرہ خاندانوں کو بھی امداد فراہم کی جائے گی۔