اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,282FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لاہور:شاد باغ سے دسویں جماعت کی طالبہ دن دیہاڑے اغوا

لاہور کے علاقے شادباغ سے دسویں جماعت کی طالبہ کو دن دیہاڑے اسلحے کے زور پر اغوا کر لیا گیا

پولیس کے مطابق 17 سالہ عشا ذوالفقار دسویں جماعت کا پرچہ دینے کے بعد اپنے بھائی کے ساتھ گھر واپس آرہی تھی کہ گھر جاتے ہوئے چار مسلح اغوا کاروں نے گن پوائنٹ پر طالبہ کو اغوا کر لیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ چکی ہےجس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ کو سفید رنگ کی کار میں سوار چار مسلح اغوا کاروں نے اغوا کیا۔

ملزمان نے گن پوائنٹ پر لڑکی کو زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور فرار ہوگئے۔ لڑکی کےبھائی عامر نے مزاحمت کی جس پر اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے والد ذوالفقار علی کی شکایت پر عابد الیاس سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

سی سی پی او بلال صدیق کامیانہ نے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ سی سی پی او نے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے اغوا میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔