اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,195FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لاہور:پولیس نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا

پنجاب اسمبلی کے اجلاس سےقبل پولیس نے اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اسمبلی کے تمام دروازوں پر اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔اسمبلی ملازمین کو بھی اسمبلی سیکرٹریٹ جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ پولیس نے تمام دروازے بند کر دیے ہیں۔

پنجاب پولیس نے دیگرا سمبلی آفیسرز کے گھروں پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ۔ سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری کوآرڈینیشن عنایت اللہ لک کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ دونوں افسران گھروں پر موجود نہیں تھے جس کے باعث گرفتار نہیں کئے جا سکے ۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ شہباز شریف کے حکم پر ہو رہا ہے حکومت کا یہ ایکشن فسطائیت ہے۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ حکومت کا ایکشن بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے ۔ غیر آئینی اور جعلی حکومت آئین اور قانون کے خلاف اقدامات کر رہی ہے شریفوں کا چہرہ قوم سے سامنے آ چکا ہے۔

پرویز الٰہی نے آج ساڑھے12بجے پنجاب اسمبلی کااجلاس طلب کیا ہے ۔ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پولیس نے اسمبلی کا کنٹرو ل سنبھال رکھا ہے پولیس نے اسمبلی کے تمام دروازے بھی بند کر رکھے ہیں ۔ سیکرٹریٹ ملازمین کو بھی اندر نہیں جانے دیا جا رہا۔