نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان ، شرح سود13اعشاریہ75 فیصد مقرر کر دی گئی

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیڑی پالیسی کا اعلان کر دیا

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق شرح سود میں ڈیرھ فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔اضافے کے ساتھ شرح سود 13اعشاریہ 75 فیصد کر دی گئی ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شرح سود ڈیڑھ ماہ کے لیے تبدیل کی گئی ہےکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13اعشاریہ 779ارب ڈالر کا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ روس یوکرین جنگ اور دنیا میں کووڈ کی نئی لہر کے باعث دنیا بھر کی معیشت اثر انداز ہوئی ہے۔ دنیا بھر کے بینکوں کی سپلائی موجودہ عالمی حالات کے باعث متاثر ہوئی ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے ملکی معیشت کو سست کرنے کا کہا ہے۔