نوجوت سنگھ سدھو جیل سے اسپتال منتقل۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو کو سخت سیکیورٹی میں طبی معائنے کے لیے پٹیالہ کے راجندرا اسپتال لے جایا گیا۔ وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹروں کا بورڈ اسپتال میں نوجوت سدھو کا تفصیلی طبی معائنہ کرے گا۔وکیل نے کہا کہ ڈاکٹروں کا بورڈ دیکھے گا کہ کس خاص خوراک کی ضرورت ہے اور پھر اپنی رپورٹ مقامی عدالت میں جمع کرائے گی۔سدھو کے وکیل کے مطابق وہ گندم، چینی، آٹا اور دیگر کھانے کی اشیاء نہیں کھا سکتے۔58 سالہ کانگریس لیڈر جگر کی بیماری میں مبتلاہیں۔
یاد رہے کہ کانگرنس کےراہنماکو روڈ ریج کیس میںقصو وروارٹھرئےجانے کے بعد 2 روز قبل جیل منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں قتل کے قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا ہے۔روڈ ریج کیس میںسدھو پر الزام ہے کہ انہوں نے 27 دسمبر 1988 کو کار پارکنگ کے دوران گرنام سنگھ نامی شخص کے سر پر مارا جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔