اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پارٹی گرل دنا نیز اوربالی ووڈ فلم اسٹار کارتک آریان کے درمیان انسٹاگرام پر چیٹ

پارٹی گرل سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ دنا نیر پھولے نہیں سما رہیں ۔ اس کی پہلی وجہ تو بالی ووڈ فلم میں ان کا ڈائیلاگ استعمال ہونا جبکہ دوسری وجہ بالی ووڈ فلم اسٹار کارتک آریان جوکہ آج کل اپنی فلم بھول بھلیاں 2 کے چلتے ہوئے خوب چرچوں میں ہیں ان کا دنا نیر سے رابطہ ہے۔

یہ رابطہ اس موقعے پر کیا گیا جہاں بھول بھلیاں 2 میں کارتک آریان نے دنیا نیر کا مشہورزمانہ ڈائیلاگ یہاں پارٹی ہو رہی ہے استعمال کیا۔

13 مئی کوفلم کی ریلیز سے قبل کارتک آریان نے اپنی انسٹا سٹوری پر فلم کا ٹیزر جاری کیا جس پر دنا نیر نے کمنٹ کیا ۔ کارتک آریان نے گزشتہ روز دنانیر کے کمنٹ پر جواب دیا اور پیغامات کا تبادلہ ہوا۔ دنا نیز نے چیٹ کا اسکرین شارٹ اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا لیکن انہوں نے چیٹ کو واضح نہیں کیا اور لکھا کہ میرا دن خوشگوار ہو گیا۔

دنا نیر کے مداح اس اسکرین شارٹ کے بعد ان سے بات چیت کی تفصیل پوچھ رہے ہیں ۔