اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لوٹاکریسی ایسو سی ایشن کے بنائے ہوئے الیکشن کمیشن پر کتنا اعتبار کریں ،فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک پر غیر سنجیدہ لوگ مسلط ہیں ،جو کا م نہیں ہو پا رہا اس کے ساتھ چپکے رہنا ضروری نہیں ۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جس طرح کا فیصلہ محفوظ کیا ہے ہم اس کے خلاف ہیں ۔ لوٹا کریسی ایسوسی ایشن کے بنائے ہوئے الیکشن کمیشن پر کتنا اعتبار کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق پنجاب میں تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کو نوٹیفائی کیا جانا ہے۔10 دن گزر چکے ہیں ۔ الیکشن کمیشن بھی پنجاب میں حمزہ شہباز کی حکومت قائم رکھنا چاہتا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت بحرانی صورتحال ہے۔شہباز شریف ترکی میں 54 لوگوں کے ساتھ گئے ہیں ۔جب سے وزیر اعظم بنے ہیں ملک میں کم اور باہر زیادہ دن گزارے ہیں ۔حکومت سے جو کام نہیں ہو رہایہ کیوں اسے چپکے ہوئے ہیں ؟

لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں 12 گھنٹےسے بھی زیادہ کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔گوجرانوالہ کے اکھاڑے خرم دستگیر کے منتظر ہیں ۔برائے مہربانی وزارت چھوڑیں اور گوگجرانوالہ پہنچیں ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مصدق ملک شریف آدمی ہیں وہ خود ہی حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔