عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے خام تیل پر عائد ٹیکس پر تین ماہ تک کا استثنیٰ دینے پرتیل کی عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

عالمی منڈیوں میں برطانوی برینٹ آئل کی قیمت 6 اعشاریہ 5 فیصد تک کم ہو گئی ہیں ۔7 اعشایہ 49 ڈالر فی بیرل کی کمی کے ساتھ برطانوی برینٹ کروڈ آئل 107 عشاریہ 16 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کی قیمت7 اعشاریہ 1 فیصد تک کم ہو گئی ہے۔7 اعشاریہ 74 ڈالر کی کمی کے ساتھ ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ 101 اعشاریہ 78 ڈالر فی بیرل تک فروخت ہو رہا ہے۔