دعا زہرا کی عمر کے تعین کےلیےمیڈکل بورڈ تشکیل دیا جائے ، عدالت

کراچی کی مقامی عدالت نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے سیکرٹری صحت کو میڈکل بورڈ تشکیل دینے اور کیس میں مزید تفتیش کا حکم دے دیا۔

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ ظہیر احمد نےاپنے ہر بیان میں یہ کہا کہ دعا میرے پاس آئی ۔جس پر وکیل نے دلائل میں کہا کہ ظہیر احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ 3 سال سے رابطے میں تھے۔

جس پر عدالت نے دعا کے عمر کے تعین کے لیے میڈکل بورڈ بنانے کا حکم دیتےہوئے سیکرٹری صحت سندھ کو بورڈ کے متعلق جلد آگاہ کرنے کی تلقین کی ۔عدالت نے کہا بچی کو یہاں لے کر آئیں یا لاہور میں ہی اس کے ٹیسٹ کرائے جائیں یہ پراسیکیوشن کا مسئلہ ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیس کے تفتیشی افسرڈی ایس پی شوکت شاہانی نے کہا کہ ظہیر پر اغوا ء کا مقدمہ نہیں بنتا پولیس نے اس کو حفاظتی تحویل میں لیا تھا۔ہم نے کیس کی ہر پہلو سے تفتیش کی ۔لڑکی کے بیان کے بعد ظہیر پر اغوا کا مقدمہ نہیں بنتا۔

ان کا کہنا تھا کہ لڑکی اپنی مرضی سے گئی ،پب جی کے ذریعے دونوں میں دوستی ہوئی لڑکی نے اپنی مرضی سے نکاح کیا۔ لڑکی نے عدالت میں بھی بیان دیا ہے۔ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ سامنے آنے کے بعد ہی فیصلے کے متعلق کچھ کہا جا سکے گا۔