پچھلے انتخاب کے تحت ہی دوبارہ گنتی ہوگی ،ہماری پاس اسمبلی میں 9 ووٹوں کی اکثریت ہے،عطا تارڈ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہا ہے کہ پچھلے انتخابات کے تحت ہی دوبارہ ووٹوں کی گنتی ہو گی ہمارے پاس ارکان کی تعداد177 ہے، ہمیں 9 ووٹو ں کی اکثریت حاصل ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں ۔ دوبارہ گنتی میں جو زیادہ ووٹ لے گا وہی وزیر اعلیٰ ہو گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت اپوزیشن اتحاد کے پاس168 ارکان ہیں جبکہ ہمارے ارکان کی تعداد 177 ہے ۔ہمیں 9 ووٹوں کی اکثریت حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیر اعلیٰ عہدے پر قائم رہیں گے،تحریک انصاف اپیل میں جانا چاہتی ہے تو ضرور جائیں ،اگر اس بار بھی الیکشن عمل میں رکاوٹ پیدا کی گئی تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔