اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,718FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورس کی بڑی کارروائی ،3 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورس نے خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آپریشن غلام خان قلے کے علاقے میں کیا گیا۔

فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکورٹی فورس کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم عمل تھے۔