لیوی ٹیکس لگانے کے معاہدے پرشوکت ترین کے دستخط نہ ہوں توہم قصور وار ہیں ،رانا ثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سالوں میں سابق حکومت نے سوائے الزام لگانے کے اور کچھ نہیں کیا یا اگر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں شوکت ترین کے دستخط نہ ہو تو ہم قصوروار ہیں ۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ 25 مئی کو ناکام ہوئے توکہا گیا کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ۔ رات کو اسلام آباد کے جلسے میں 10 ہزار کرسیاں لگائی گئی 2 لوگ اسلحہ سمیت پکڑے گئے ۔پھر کہتے رہے کہ اتنے دن میں یہ کر دو ورنہ آ رہا ہوں ہو ں ۔اب کی بار کہیں گے کہ دوبارہ اقتدار میں نہ لایا تو رونا شروع کر دوں گا ۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ جوان کی فرنٹ تھی بنی گالہ میں اس کے نام پر اربوں روپے کی جائیداد ہے ۔ کیا وزیراعظم ہاؤس کی فیملی میں فرح خان کا اندراج تھا ۔ہر جگہ سے فرح خان کے نام پر جائیدادیں نکل رہی ہیں ۔ ہم نے شہزاد اکبر کی طرح صرف کاغذ دکھانے کا کام نہیں کیا اور نہ ہی کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی اصل وجہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے ۔ گزشتہ 3 سالوں میں بیڈ گورننس کے باعث مہنگائی میں بدترین اضافہ ہوا ۔رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے پر عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا ۔جس کے مطابق انہوں نے تیل پر سبسڈی ختم کر نی تھی ۔عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی ۔ سبسڈی ختم کرنے کے لیے پٹرول مہنگا کرنا پڑا۔اگر ہم الیکشن کی طرف جاتے تو ملک دیوالیہ ہونے کا خطرہ تھا ،ہم نے ملک کو تباہی سے بچایا ۔