اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,439FansLike
9,988FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس اسپیکر کو بجھوا دیا ہے، ایاز صادق

مسلم لیگ (ن )کے رہنما ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو بھجوا دیا ہے ۔ اب سپیکر 30 روز کے اندر اس پر فیصلہ کریں گے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کرسی کے شوق میں جمہوری عمل کو بت حد نقصان پہنچایا، کرسی کی لالچ میں تحریک عدم اعتامد کے پراسس کو نقصان پہنایا گیا۔

ایسے بیانات دیے آئے جو آج سے پہلے کبھی کسی بھی وزیر اعظم نے نہیں دیئے ۔عمران خان نے میں نے کہا کہ وہ نہ رہے تو فوج تباہ ہو جائے گی ۔ عمران خان کے دور حکومت میں چین اور سعودی عرب سے تعلقات خراب کیے گئے ۔اب ان ممالک سے تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں ۔
اگر یہ پاکستان سے مخلص ہوتے تو گیس جیسے معاہدے کر چکے ہوتے ۔عمران خان نے توشہ خانہ کا مکمل صفایا کردیا۔