عمران خان احسان فراموش آدمی ہے،آج اپنے محسن کو گالیاں دے رہا ہے،سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان احسان فراموش انسان ہے، یہ آج ان لوگوں کو گالیاں دے رہے ہیں جنہوں نے انہیں مشکل وقت میں سہارا دیا ۔قوم آج جو کچھ بھی بھگت رہی ہے وہ سب عمران خان کی بیڈ گورننس کی وجہ سے ہے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دور مارشل لاء اور ڈکٹیٹر شپ سے بھی بدتر تھا۔ 22کروڑ عوام کا ملک غیر متوازن خواہشات کا غلام کیسے ہو سکتا ہے ۔آجن کویہ گالیاں دیتا ہے وہ اس کے محسن ہیں ۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ 90دن کے لیے نگران حکومت بن جاتی تو کسی نے اس کے ان کے ساتھ بات بھی نہیں کرنی تھی ۔سیاست بچ جاتی لیکن ملک دوالیہ ہو جانا تھا۔