اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان نے امریکی سفیر ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نے امریکی سفارتکار پر الزامات عائد کیے جانے پر معافی مانگ لی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہوا نکل چکی ہے۔ڈونلڈ لو سے منتیں ترلے کیے جا رہے ہیں ۔امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس بات کے شواہد موجود ہیں ۔امریکا کے خلاف نعرے بلند کرنے والوں نے اب امریکا کے پاؤں پکڑ لیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا پیغام امریکا کو پہنچایا گیا ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی جہاں سے معاملات ٹوٹے تھے وہیں سے دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔