اداروں کے خلاف مہم عمران خان کی اہلیہ چلا رہی ہیں ،مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج شیریں مزاری اور فواد چوہدری نے تسلیم کیا کہ لیک آڈیو بشریٰ بی بی کی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آج یہ بھی ثابت ہو کیا کہ سازش اور غداری کے تمام بیانات اور نعرے خود ساختہ ہیں ۔اداروں کے خلاف مہم بشریٰ بی بی بنی گالہ میں بیٹھ کر چلا رہی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی کرپشن اور نا اہلی چھپانے کےلیےبیرونی سازش اور غداری کا ایجنڈا گھڑا۔جھوٹوں کے چیمپئن عمران خان کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا ہے۔یہ امریکیوں سے معافیاں مانگتے اور پاؤں پکرٹے نظر آ چکے ہیں ۔