اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں جمہوریت ختم ہو جائے ،فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دے تو ہم گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے راہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر روزکوئی نیا اسکینڈل سامنے آ جاتا ہے۔حکومت مسلسل ایسی حرکتیں کر رہی ہے کہ ملک میں جمہوریت ختم ہو جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف کرپشن کے کیسز بنانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے لیکن حکومت کے ہاتھ کسی ایک وزیر کے خلاف بھی کوئی ثبوت نہیں ہے۔سولر کا ایک نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے اس پر نیب کو تحقیقات کرنی چائیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ جو ہوا وہ سندھ حکومت نے کیا ۔جو 2 صحافی قتل کیے گئے سندھ کے سیاستدانوں کے خلاف اس کے مقدمات درج ہوئے۔