ملک میں مون سون سیزن کے دوران 77 اموات ہوئیں ،شیری رحمن

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن کا کہنا ہے کہ ملک میں مون سون بارشوں کے باعث 77 اموات ہوئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمن کا کہنا تھا کہ ملک میں حالیہ جاری مون سون اسپیل میں معمول سے زیادہ بارش ہو رہی ہے جو کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث ہے۔ان کاکہنا تھا کہ 28 جون سے شروع ہونے والے اسپیل میں 87 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ۔حالیہ سالوں میں 16 گلیشیرز پھٹنے کے واقعات ریکارڈ ہوئے جو کہ عام طور پر 5 سے زیادہ نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے باعث پاکستان کی معیشت کو سالانہ9 اعشاریہ 2 فیصد نقصان پہنچ رہا ہے۔اس کے لیے لانگ ٹرم پلانگ کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بار آزاد کشمیر میں 49 فیصد، بلوچستان میں 277 فیصد جبکہ سندھ میں 262 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی جس کے باعث 77 اموات ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ اتنی زیادہ تعداد میں اموات پر اداروں کو سنجیدگی سے غور کرنا چائیے۔اگر ادارے انتظامات کو یقینی بنائیں تو اموات کم ہو سکتی ہیں ۔