اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

جمہوریت اور آزادی اظہار کےتمام حامی احتجاج کے لیے باہر نکلیں ، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جب تک ہم سب متحد ہوکر اس فسطائیت کیخلاف کھڑے نہیں ہوتے پاکستان میں آزادی اور جمہوریت کا سورج مکمل طور پر غروب ہو جائے گا۔

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ تمام لوگ جو جمہوریت اور آزادی اظہار کےآئینی حق کےحامی ہیں وہ خوف وہراس پھیلانے اور تنقیدی آوازوں کا گلا گھونٹنے کیلئے عمران ریاض خان کی گرفتاری اور ایاز میر سمیت صحافیوں اور دیگر کیخلاف جاری پرتشدد اورانتقامی کارروائیوں پر صدائے احتجاج بلند کرنے کیلئے باہر نکلیں۔