اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فواد چوہدری کی گاڑی پر تحریک لبیک کے کارکنوں کا حملہ،گاڑی کے شیشے توڑ دیے

تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر فواد چوہدری کی گاڑی پر لاہور میں تحریک لبیک کے کارکنوں نے دھاوا بول دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری لاہور کے حلقہ پی پی 168میں اقراء اطفال ٹرسٹ پولنگ اسٹیشن کے دورے پر پہنچے جہاں تحریک لبیک کے درجنوں کارکنوں نے ان کی گاڑی کا گھیراؤ کیا اور شدید نعرہ بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے کارکنوں نے فواد چوہدری کو گاڑی سے اترنے نہیں دیا کیا جبکہ ان کی گاڑی کا پچھلا شیشہ بھی توڑ دیا گیا ۔

تحریک لبیک کے کارکنوں نے ان کی گاڑی پر ڈنڈے برسائے جس کے بعد فواد چوہدری کو وہا ںسے جانا پڑا ۔تحریک لبیک کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فواد چوہدری کی گاڑی سے ان کا ایک کارکن زخمی ہوا جس کے بعد احتجاج کیا گیا۔