اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شہباز گل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا، الیکشن کمیشن

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کوالیکشن کمیشن کے حکم پر گرفتار کیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے شہباز گل کی گرفتاری کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی کو مراسلہ بجھوایا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل مظفر گڑھ میں انتخابی عمل میں رکاوٹ بن رہے تھے انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ انہیں الیکشن کمیشن کے ضابطہ کی شق15 اور 16کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل کو علی پور کے صدر تھانے میں منتقل کیا ہے۔ان کے ساتھ تحریک انصاف کے ضلعی صدر ملک عامر کو بھی گرفتار کیا گیا۔