وزیر اعظم کی وڈیو ایڈیٹ کرنے والو ں کے خلاف ایف آئی اے کارروائی کرے گی ،مریم اورنگزیب

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کی ۔وزیر اعظم کی جہاز میں فضائی جائزے کی ایک وڈیو گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ (ن ) سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وڈیو کو ایڈیٹڈ قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف پر الزام عائد کیا کہ سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرانے والی بشری بی بی کی ارسلان بیٹے کو ہدایت کا تازہ شاہکار۔


وڈیو کے متعلق ان کاکہنا تھا کہ اصلی اور بشریٰ بی بی کی تیارکردہ دونوں وڈیوز پیش خدمت ہیں۔وڈیو میں نے بنائی اور گزشتہ روز سہہ پہر 4 بج کر28 منٹ پر میں نے میڈیا کو جاری کی تھی اور اے آر وائی کے پاس بھی اوریجنل وڈیوموجود ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری کے جنازے پڑے تھے کہا کہ بلیک میل نہیں ہوں گا،نعیم الحق اور کئی قریبی ترین دوست وفات پاگئے،عمران صاحب کو جنازے میں شرکت کی اجازت نہ ملی خیبرپختونخوا میں بدترین سیلاب اور ڈینگی تھا لیکن بے شرم اور بے حس عمران صاحب وزیراعلیٰ ہاؤس میں لڈو کھیلتے رہا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی بجائے عمران صاحب اور بشری ٰ بی بی وزیراعظم شہباز شریف کی ویڈیو کی ایڈیٹنگ اور جعلسازی میں مصروف ہیں۔کیمرہ ایکشن اور اے آر وائی کی لائٹ کی ضرورت عمران خان کو ہے شہباز شریف کو نہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وڈیو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بھجوا دی ہے تاکہ وڈیو میں آوازیں شامل کرنے والے جعلساز قانون کی گرفت میں آئیں۔صحافت اور آزادی اظہار کی آڑ میں جھوٹ پھیلانےعمران خان کی کرپشن سے توجہ ہٹانے کے ایجنڈے کا حصہ بننے والے اے آر وائی کو بھی شرم آنی چاہیےجو سچائی اور حقیقت کا ہر لمحے قتل کرتا ہے۔