اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات،سیلاب متاثرین کی ہر ممکنہ مدد کی ہدایت

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں وزیر اعلیٰ آفس میں ،پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی سے ملاقات کی ۔ملاقات میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پنجاب میں سیلاب کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو پنجاب میں سیلابی صورتحال میں اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جلد از جلد ریلیف کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ متاثرین کی بحالی کے لیے تمام تر حکومتی وسائل بروکار لائے جائیں ۔