اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,950FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

میرے پاس تم ہو ڈرامہ میں دانش کی موت میرے کہنے پر ہوئی ، ہمایوں سعید

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید جو کہ اپنی اداکاری کی وجہ سے شو بز انڈسڑی میں ایک الگ پہچان رکھتے ہیں ۔

اداکار ہمایوں سعید کا بنایا ہوا یاد گار ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو جسے پاکستانی ڈرامہ کی تاریخ میں نمایاں کامیابی حاصل ہو ئی ڈرامہ کواپنے ڈائیلاگ اورمنفرد کہانی کے باعث شہرت کی بلندیاں حاصل ہوئی ۔

ڈرامہ میںدانش کا مرکزی کرادار ادا کرنے والے ہمایوں سعید نے جیو نیوز کے ایک پروگرام میں اس بات کا انکشاف کیا کہ دانش کی موٹ اسکرپٹ کا حصہ نہیں تھی بلکہ میرے کہنے پر آخری قسط میں دانش کو مارا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تھا کہ دانش کے موت پر لوگ بحث کریں ،اگر دانش زندہ رہتا یا کسی اور لڑکی سے شادی کر لیتا تو اس پر بحث ختم ہو جاتی ۔

ہمایوں کا کہنا تھا کہ دوسری صورت میں اگر دانش کسی اور لڑکی سے شادی کر بھی لیتا تو وہ کیونکہ اپنی پہلی بیوی سے محبت بہت کرتا تھا اس لیے شاید اسے بھول نہ پاتا۔