اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کراچی : سمندر میں نہانے کے دوران ڈوبنے والے 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی

کراچی میں ہاکس بے کے مقام پر سمندر میں ڈوبنے والے 6 میں سے 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ باقی لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

خبروں کے مطابق ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے سینڈسپٹ میں گزشتہ روز نہاتے ہوئے ڈوبنے والے2 نوجوان کی لاشیں نکال لی گئیں۔ لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 16 سالہ محسن اور 15 سالہ معمون کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کے مطابق دونوں نوجوان نارتھ کراچی کے رہائشی تھے۔

دوسری جانب اتوار کی صبح ہاکس بے بیچ پر نہاتے ہوئے4 افرادڈوب گئے تھے جن میں سے 25سالہ نہال اور ایک نامعلوم شخص کی لاش ایدھی رضا کاروں نے نکال لی ۔

پولیس کے مطابق 15 سالہ فہد اور 25 سالہ شاہ رخ کی تلاش تاحال جاری ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد قریبی ہوٹل میں قیام کیے ہوئے تھے۔