اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,116FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اداکارہ ریما خان نےمداحوں کوکیا نصیحت کی ؟

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اور سابقہ اداکارہ ریما جو کہ فلم انڈسٹری کے ساتھ اپنا سفر ختم کر چکی ہیں لیکن ٹی وی انڈسٹری میں صرف ٹی شوز کی میزبانی کے علاوہ سوشل میڈیا پربھی کافی متحرک رہتی ہیں ۔

شادی کے بعد سے امریکا میں مقیم ریما سوشل میڈیا پر اکثر مداحوں کے ساتھ اپنے خیالات کاتبادلہ کرتی رہتی ہیں جبکہ ملکی حالات اور سیاسی صورتحال پر بھی اکثر اپنے ٹوئٹس اور انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے رائے کا اظہار کرتی ہیں ۔


ریما نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اقوال زریں کی ایک کتاب پڑھتے ہوئے کہا کہ ایک اچھی بات پڑھی ہے سوچا آپ سے بھی شیئر کرلوں ۔

انہوں نے کہا کہ گفتگو میں انسان منہ اپنا کھولتا ہے لیکن تربیت بڑوں کی بولتی ہے۔ اس لئے کوشش کریں کہ ہمیشہ اچھی بات کریں ۔

اپنی پوسٹ کے ساتھ تحریر میں ریما نے لکھا ہے کہ براہ مہربانی کسی سے مخاطب ہونے سے قبل پہلے یہ ضرور سوچا کریں کے آپ کیا بول رہے ہیں ۔