اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آئی ایم ایف معاہدے میں ایک شرط رہتی ہے وہ صبح پوری ہو جائے گی،مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ چھوٹے دوکان دار کو36 ہزار جبکہ بڑی دوکانوں کو اس سے بھی زیادہ ٹیکس دینا پڑے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم نے جون کے مہینے میں 3 ارب 80 کروڑ روپے کی پٹرولیم مصنوعات خریدی جس کی ادائیگیاں اس ماہ کرنی تھی جس کے باعث رواں ماہ معیشت دباؤ کا شکا رہی ۔اس ماہ ہمیں اسٹیٹ بینک کو 800 ملین سے زیادہ کی ادائیگیاں کرنی پڑی جس کی وجہ سے خسارہ رہا ۔

ان کا کہنا تھا کہ جولائی میں در آمدات بہت کم تھی یہ دباؤ اگلے مہینے ختم ہو جائے گا۔گاڑیوں ، موبائل فونز اور گھریلو استعمال کی اشیا کی امپورٹ پر پابندی ختم نہیں ہوئی ۔ملکی معیشت اب بہتری کی طرف جائے گی ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

ان کاکہنا تھا کہ ہم نے 3 ماہ کے دوران کچھ ایسا نہیں کیا جس کی وجہ سے ملکی کرنسی کی قدر گرتی ،یہ سب عمران خان کی حکومت کا تسلسل ہے۔ اگر عمران خان کی حکومت ہوتی تو آج ڈالر 400 روپے تک پہنچ جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوں کے معاملے میں کچھ نہیں ہوسکتا چھوٹی دوکان والے کو 36 ہزار جبکہ اس سے بڑی دوکان والے کو اس سے زیادہ بل دینا پڑے گا۔