عدالت اداروں کا کام نہیں کرے گی،اداروں کا کام انہیں سے کرائیں گے، چیف جسٹس

سپریم کورٹ میں خیبرمیڈیکل کالج کی طالبہ کی رجسٹریشن منسوخی کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالتیں اداروں کا کام ہم نہیں کریں گی بلکہ اداروں کا کام انہی سے کرائیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پنجاب کے الیکشن میں بھی یہی کیا۔عدالت اداروںکے پیچھے کھڑی تھی۔جس کے نتیجے میں شفاف انتخابات کا انعقاد ہوا۔