اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سیلز ٹیکس لگا بجلی کا بل جمع نہیں کرائیں گے،تاجروں کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

صدرمرکزی انجمن تنظیم تاجران نے17 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا

اسلام آباد میں تاجروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بل میں سیل ٹیکس کسی صورت بھی قبول نہیں ۔تنظیم کے صدر محمد کاشف کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے 3 سے 20 ہزار وپے کا ٹیکس بلوں میں شامل کیا گیا ہے۔ دوکان بند ہے یا کھلی پھر بھی ٹیکس عائد کر دیا جاتا ہے۔تاجر بلوں کی مد میں پہلے ہی فول ایڈجسٹمنٹ ،ایکسٹرا ٹیکس اور نا جانے کون کون سا ٹیکس دے رہے ہیں ۔

ان کاکہنا تھا کہ موجودہ حالات میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنا چاہیے تھی لیکن جیسے جیسے بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے اسی طرح ٹیکس بھی بڑھتا جاتا ہے۔ملک کا چھوٹا تاجر بجلی کے بلوں کو جمع کرانے کی ہمت نہیں رکھتا۔بار بار حکومت سے گزارشات کیں کہ بجلی کے بلوں میں کمی کی جائے ۔

تاجروں نے مطالبہ کیا کہ چھوٹے دوکان داروں پر فیکس ٹیکس لگایا جائے ۔چھوٹے تاجروں پر تو سیلز ٹیکس لاگو ہی نہیں ہوتا۔جو 100 روپے کی بجلی استعمال کرتا ہے وہ بھی 8000 روپے ٹیکس جمع کراتا ہے۔پاکستان کا تاجر سیلز ٹیکس لگا بل جمع نہیں کرائے گا۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو 17 اگست کو کراچی سے خیبر تک ملک گیر ہڑتال کی جائے گی ۔