عمران خان23 ستمبر کو قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پرخود ضمنی الیکشن لڑیں گے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 23 ستمبر کو ہونے والے 9 قومی اسمبلی کے حلقوں کے ضمنی انتخابات میں تمام سیٹوں سے خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے 9 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے تھے۔جس کے بعد آج الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا۔