رینجرز نے کراچی آپریشن کے بعد ایک اور اہم کاروائی کا اعلان کر دیا ، اب بچنا مشکل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ رینجرز نے سرکاری اداروں میں سیاسی و عسکری تنظیموں کے دفاتر بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عسکری تنظیموں کے بھرتی گھوسٹ ملازمین دہشت گردی میں ملوث ہیں‘ اداروں میں موجود تمام گھوسٹ ملازمین کو فی الفور فارغ کردیا جائے بصورت دیگر تمام ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اتوار کو سندھ رینجرز کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ سیاسی اور عسکری تنظیموں کے بھرتی کرائے گئے گھوسٹ سرکاری ملازمین دہشت گردی میں ملوث ہیں، سرکاری اداروں میں سیاسی جماعت یا عسکری تنظیم کے دفاتر نہیں ہونے چاہئیں، ایسا ہوا تو تمام ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔رینجرز نے سرکاری ادارے قائم کسی بھی سیاسی جماعت یا عسکری تنظیم کے دفاتر کو فوری بند کرنے کو کہا ہے۔ رینجرز اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عوام سرکاری اداروں میں سیاسی،عسکری تنظیموں یا گھوسٹ ملازمین کی اطلاع رینجرزکو دیں۔ ترجمان کے مطابق سرکاری ادارے یقینی بنائیں کہ سیاسی یا عسکری تنظیم کے دفاتربند کیے جائیں،یہ فیصلہ گزشتہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، ایسا نہ کیا گیا تو تمام ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔رینجرز علامیہ میں کہا گیا کہ عوام یہ اطلاع واٹس ایپ نمبر 03162369996 پر دے سکتے ہیں۔