ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ: عدالت نے ایف آئی کو انکوائری سے روک دیا

پشاور:سابق ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ایف آئی اے طلبی کے خلاف درخواست پرعدالت نے مختصر فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک اسد قیصر کے خلاف انکوائری سے روک دیا۔

عدالت نے ایف آئی اے سے 6 سوالات کا جواب مانگ لیا ۔ الیکشن کمیشن نے کارروائی کے لئے کوئی ہدایات جاری کیا ہے؟ کیا وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کو اس کیس میں تحقیقات کا کہا ہے؟کیا پولیٹکل پارٹی آرڈر 2002 ایف آئی اے کی دائر کار میں آتا ہے؟ کیا ایف آئی اے کا طلبی کا نوٹس بدنیتی اور سیاسی اثر رسوخ پر مبنی تو نہیں؟ کیا ایف آئی اے کے پاس خلاف کارروائی کا اختیار ہے کہ نہیں؟ عدالت نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک اسد قیصر کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم دے دیا۔