خیبرپختون خوا:دیرمیں دھماکے سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع دیر کے علاقے باروال میں سیکیورٹی فورسز پردستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہو گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں سپاہی ساجد علی اور سپاہی عدنان ممتاز شامل ہیں۔ دونوں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔