اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

یوم آزادی : اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی

پاکستان کے75ویںیوم آزادی کے موقع پر دن کےآغازپر توپوں کی سلامی دی گئی اور خصوصی دعائیں کی گئی ۔

ملک بھر یوم آزادی کی گولڈن جوبلی منائی جا رہی ہے، آج دن کا آغاز وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی خصوصی دعاؤں سے ہوا۔

پاکستان کی 75ویں یومِ آزادی کے موقع پر جی ایچ کیو اور پاکستان آرمی کی مختلف فارمیشنز میں قومی پرچم لہرایا گیا اور ملک و قوم کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں کراچی، پشاور، کوئٹہ اور لاہور میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ ریاست آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بھی 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔