بابر اعظم، ارشد ندیم اور نوح دستگیر سمیت کھلاڑیوں کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان

پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر کھلاڑیوں کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق سول ایوارڈز کیلئےکھیلوں سے وابستہ شخصیات کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

حکومت اسکوائش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان کے لیے نشان امتیاز ، قومی کر کٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم کے لیے ستارہ امتیاز ،کامن ویتلھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم اور نوح دستگیر بٹ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکرگی کیلئے نامزد ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ کبڈی فیڈریشن کے سربراہ چوہدری شافع کو ستارہ امتیاز جبکہ کبڈی کے کھلاڑی شفیق چشتی کیلئے تمغہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

کوہ پیما سرباز علی، کوہ پیما لٹل کریم، اسنوکر پلیئر احسن رمضان، کراٹیکا شاہدہ ، اسکیئنگ کی کھلاڑی آمنہ والی، بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے مسعود جان، مارشل آرٹس میں عرفان محسود کو بھی پرائیڈ آف پرفارمنس ملے گا۔

نامزد کھلاڑیوں کو 23 مارچ کو ایوارڈ سے نوزا جائے گا۔