اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

وزیر اعظم شہباز شریف کا یوم آزادی کے موقع پر پیغام

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا 75 ویں یوم آزادی مناتے وقت ہمیں پاکستان کے معماروں کے نظریات سے راہنمائی لیتے قومی ترقی کیلئے لوگوں کی فلاح کو اپنی اولین ترجیح بنانا ہوگا۔

اے پی پی کے مطابق پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا کہ واں یومِ آزادی پوری پاکستانی قوم کیلئے ایک تاریخی دن ہے ۔ آج کے دن پوری قوم، برصغیر کے مسلمانوں کو مملکت خداداد پاکستان کے قیام کیلئے بے مثال جدوجہد پر خراج تحسین اور لازوال قربانیوں پر نظرانہ عقیدت پیش کرتی ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان بابائے قوم،قائد اعظم محمد علی جناح کی مقصد کیلئے لگن، عزم صمیم، انتھک محنت اور جدوجہد کی وجہ سے ممکن ہوا۔ 1930 میں تصور پاکستان پیش ہونے کے بعد صرف 17 سال کی قلیل مدت میں پاکستان دنیا کے نقشے پر سب سے بڑی اسلامی مملکت کے طور پر معرضِ وجود میں آیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا قیام کسی معجزے سے کم نہ تھا جس نے دوست و دشمن سب کو نہ صرف حیرت میں ڈال دیا بلکہ تمام تر قیاس آرائیوں اور پیش گوئیوں کے بر عکس دنیا میں اپنی انفرادی حیثیت کو قائم رکھا۔