اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آزاد، خود مختار اور باوقار پاکستان کے لیئے عوام کی منتخب پارلیمنٹ کی بالادستی ضروری ہے ،آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ آمروں نے طاقت کے بل بوطے پر آئین کو مسخ کیا مگر آئین کو ختم کرنے میں ناکام رہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ بااختیار پارلیمنٹ ہی ملک اور قوم کے مستقبل کا فیصلہ کر سکتی ہے ۔قائد اعظم محمد علی جناح نےآزاد ریاست کی بنیاد رکھی تھی ، انہوں نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان کو 1973 کا متفقہ آئین دیکر مضبوط اور مستحکم ملک بنایا تھا جو آج بھی وفاق کی تمام اکائیوں کے درمیان اعتماد اور بندھن کا مقدس دستاویز ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنے خون سے وفاق اور تمام اکائیوں کےدرمیان اتحاد اور یکجہتی کا میثاق لکھا تھا ۔ وقت آ چکا ہے کہ میثاق جمہوریت پر مکمل عمل کرکے ملک اور قوم کیلئے پائیدار فیصلے کیئے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تمام جمہوریت پسند سیاسی پارٹیاں پارلیمان کو بااختیار بنانے کیلئے متحد ہوں ۔