فین نے اپنی لیڈر کے نام سے بچی کا نام مریم رکھ لیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے مداح نے اپنی نومولود بیٹی کا نام مریم رکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں انہوں نے بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں جلسہ کیا، اس جلسے میں اُن کا ایک ڈائی ہارڈ فین نہ پہنچ سکا۔مداح کا سوشل میڈیا پر مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں بتانا تھا کہ مریم صاحبہ آپ ہمارے ضلع بہاولنگر آرہی ہیں، میں جلسے میں نہیں آسکا کیونکہ اللّٰہ نے مجھے ابھی ابھی اپنی رحمت سے نوازا ہے، میں اس کا نام مریم رکھوں گا۔

یہ ٹوئٹ مریم نواز کی جانب سے شیئر کیا گیا جس میں اُن کا مداح کی ننھی بیٹی کو دعا دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اللّٰہ سلامت رکھے! بہت مبارک ہو۔