اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,987FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فیصلوں پر تنقید توہین کے زمرے میں نہیں آتی، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ( آن لائن ) عدالت نے فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کیخلاف درخواست میں ٹی وی شو میں کہے گئے الفاظ پر توہین عدالت کی استدعا کی گئی، تاہم ہائیکورٹ کے فیصلوں پر محض تنقید توہین کے زمرے میں نہیں آتی۔فیصلے پرتنقید بھلے غلط فہمی پر مبنی ہو، انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں بنتی، ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ فیصلے پرتنقید بھلے غلط فہمی پر مبنی ہو، انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں بنتی، فواد چوہدری کیخلاف درخواست میرٹ پر پوری نہیں اترتی، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست مسترد کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ جسٹس بابر ستار نے سلیم اللہ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔