آٹے کی قیمت میں اضافہ،قلت کا عندیہ مل گیا

لاہور (نیوز ڈیسک)فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمت میں 100 فی تھیلہ اضافہ کردیا، دوسری جانب فیصل آبادمیں2روزمیں آٹا17روپے کلومہنگا ہوگیا۔دوسری جانب سپلائی محدود کردی گئی،ایک ہفتے کے دوران 15کلو گرام تھیلے کی قیمت میں مجموعی طور پر 200 روپے تک اضافہ ہو گیا،فیصل آبادمیں2روزمیں آٹا17روپے کلومہنگا ہوگیا، فیصل آباد میں کلوآٹا90روپے سے بڑھ کر107پر پہنچ گیا۔سپلائی محدود ہونے سے کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے شہر میں آٹے کی قلت کا عندیہ دے دیا۔