اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کرایہ 5 لاکھ ، چین جانے والی طلبہ مشکلات کا شکار

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق چین کے لیے چارٹرڈ پروازوں کے باعث ائیرلائنز نےکرایوں میں اضافہ کیا ہے، قومی ائیرلائن پی آئی اے سمیت دیگر ائیرلائنز کی جانب سے کرایوں میں اضافے سے چین جانے والے پاکستانی طلبہ مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں ۔چین میں کورونا پابندیوں کے باعث ائیر لائنز نے یکطرفہ کرائے بڑھا دئیے ہیں۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےچین جانےوالی چارٹرڈ پروازیں خالی واپس آتی ہیں،کورونا سے پہلے طلبہ کو کرائے میں 15 فیصد رعایت بھی دی جاتی رہی ہے، آپریشنل اخراجات پورے کرنےکے لیےکرائے بڑھانا مجبوری ہے۔طلبہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے چین کا یکطرفہ کرایہ 5 لاکھ روپے تک وصول کر رہی ہے، ان اقدامات سے تعلیمی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ طلبہ نے حکومت سے پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔