اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,203FansLike
9,984FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سوات دھماکہ ، جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی

سوات ( آن لائن ) سوات میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے مین جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سوات کے علاقے برہ بانڈئی میں ہونے والے ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 3 افراد کی لاشیں آج صبح ملی ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں رکن امن کمیٹی ادریس خان بھی شامل تھے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔گزشتہ روز ہی خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3جوان شہید ہوگئے تھے۔شدت پسندوں کے حملوں سے لوگ خوفزدہ ہیں اور سیکیورٹی کو بڑھانے کا مطالبہ کرتے دکھائی دیے ۔